غریب اور نادار مریضوں کے لیے فاطمة الزہرا ہسپتال اپنی مثال آپ ہے، کمشنر راولپنڈی

Spread the love


فاطمة الزہرا ہسپتال (راجڑ) کی تعمیر کے لیے تمام ڈونرز کا مشکو ہوں،زمردخان کا تقریب سے خطاب

راولپنڈی (نیوزڈیسک)اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ سواں (راجڑ)الپیال ویلفیئر ٹرسٹ اورپاکستان سویٹ ہوم کے مشترکہ پروجیکٹ فاطمة الزہرا( زچہ بچہ) ہسپتال کا آج باقاعدہ افتتاح ہوا، تقریب میں علاقہ کی مشہور شخصیات، ڈونرز برگیڈئیرریٹائر جاوید چوہدری، ظفر راجہ، اورنگزیب چوہدری، حق نواز، چوہدری عدنان، حاجی ظفر اقبال، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی صفدر ،کرنل خالد، صوبے دار شوکت،پمز ہسپتال کی ڈاکٹرز زاہدہ احمد ڈاکٹر فرحت، حاجی محمد حنیف، تنویر نوشاہی ،حمزہ قریشی اور دیگر معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے بانی و سرپرست اعلی زمرد خان (ہلال امتیاز) نے صدارت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ہسپتال کی تعمیر پر تمام ان لوگوں کو جنہوں نے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالامشکور ہوں ،علاقہ سواں کی عوام کے لیے یہ ہسپتال مفت سہولیات دے گا، الپیال ویلفیئر ٹرسٹ نے فاطمة الزہرا ہسپتال بنا کر پاکستان سویٹ ہوم کے سپرد کیا ،آج اس کے افتتاح کے موقع پر میں مہمان خصوصی عامر خٹک کمشنر راولپنڈی کا بھی بے حد مشکور ہوں ،جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم پاکستان سویٹ ہوم میں بے سہارا بچوں کی پرورش کرتے ہیں، اسی طرح اس ہسپتال میں غریب عوام کی مدد کریں گے، اس وقت پاکستان سویٹ ہوم میں تقریبا 500 بچے زیر تعلیم ہیں، میں الپیال ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ اور ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے فاطمة الزہرا ہسپتال کو سویٹ ہوم کے حوالے کیا، الپیال ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان سویٹ ہوم کا مشترکہ پروجیکٹ ہے ،مہمان خصوصی عامر خٹک کمشنر راولپنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،جنہوں نے غریب عوام کے لیے اتنا خوبصورت ہسپتال تعمیر کیا،انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا صدقہ جاریہ ہے ،میرا تعاون ہر وقت آپ کے ساتھ ہوگا ،بعد ازاں کمشنر راولپنڈی کو ہسپتال کا مکمل دورہ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں