خیبر سے (امان علی شینواری)
ہم امن چاہتے ہیں. تعلیم ہمارا حق ہے. ریاست تعلیمی اداروں اور طلباء کو تحفظ دیں. شرکاء سے مقررین کا خطاب
لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ چاروازۓ کے مقام پر آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز نجی سکول کو نصب کیا گیا بم دھماکے اور تعلیمی ادارے کو ٹارگٹ کرنے کے خلاف امن ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی. طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہم امن چاہتے ہیں اور پرامن ماحول میں پڑھنا ہمارا حق ہے جیسے نعرے درج تھے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے تھے اور ہسپتال چوک سے چروازئے تک پرامن واک کیا گیا.
ریلی میں لنڈی کوتل کے مختلف سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلباء نے بھی شرکت کی.
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر اقبال آفریدی، عبدالرازق شینواری، رحمان علی، حاجی بہادر خان شینواری،نثار، وسیع اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ریاست طلباء اور تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ٹارگٹ کرنا اور تعلیمی اداروں کے سامنے بم دھماکے انسان دشمن عمل ہے ہم ترقیاتی چاہتے ہیں اور ترقی تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم بہترین معاشرے کی قیام و بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل ایک پر امن علاقہ ہے کسی کو حالات خراب ہونے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طالب علموں کو تحفظ دیا جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی تحریک شروع کرینگے.
