روات قلعہ کی اپنی اصلی حالت میں دوبارہ جلد از جلد بحالی سے دل خوش ہوجائیگا،آل پاکستان گکھڑ فیڈریشن

Spread the love

اسلا م آباد (نیوزڈیسک)ہم اپنے آباؤ اجداد کے شاہی قلعہ روات کی تزئین و آرائش پر محکمہ آثار قدیمہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ رضوان احمد کیانی آل پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران سینئر وائس چیئرمین بشیر احمد کیانی ،وائس چیئرمین سہیل زمان کیانی ،سیکریٹری فنانس آصف سعید کیانی ،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر رضوان احمد کیانی ،رابطہ سیکریٹری انعام الحق کیانی اور زونل رہنما حاجی محبوب احمد کیانی نے محکمہ آثار قدیمہ کے دفتر کا وزٹ کیا ،جس میں گکھڑوں کے تاریخی قلعہ روات میں جاری تعمیر نو کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر کلچر ڈویژن ڈاکٹر طاہر سعید سے ملاقات کی ،ڈاکٹر نے اراکین وفد کو اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی، اراکین وفد نے محکمہ آثار قدیمہ اور خصوصاً ڈاکٹر طاہر سعید کا شکریہ ادا کیا ،اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور مستقبل میں روات قلعہ کی اپنی اصلی حالت میں دوبارہ جلد از جلد بحالی کی خصوصی گزارش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں