آندھی و طوفان کے ساتھ بارش وزیرآباد میں درجن کے قریب گاڑیاں جزوی طور پر تباہ ہوگئیں

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) آندھی و طوفان کے ساتھ بارش وزیرآباد میں زیر تعمیر پلازہ کی شٹرنگ کا سامان و نوتعمیر شدہ پردے گرنے سے درجن کے قریب گاڑیاں جزوی طور پر تباہ ہوگئیں،جامکے چٹھہ و احمد نگر روڈ پر درخت گر گئے متعدد علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری گذشتہ روز آندھی و طوفان نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر عمارتوں اور درختوں کو جزوی نقصان پہنچایا سیالکوٹ روڈ،احمد نگر روڈ پر درختوں کی شاخیں اور ٹہنیاں ٹوٹ کر زمین پر آ گریں سیالکوٹ روڈ اسلام آباد موڑ کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی تعمیراتی شٹرنگ کا سامان و نوتعمیر شدہ پردے گرنے سے ملحق عمارت میں واقع رینٹ اے کار میں کھڑی درجن کے قریب کاروں کو جزوی نقصان پہنچا نقصان کی مالیت 90 لاکھ سے ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نقصان پہنچنے والی گاڑیوں کے 3 مالکان نے پلازہ مالکان سے نئی گاڑیوں کا مطالبہ کر دیا دوسری جانب تیز آندھی و بارش کے ساتھ ضلع کے کچھ علاقہ جات میں ژالہ باری ہوئی جس سے چارہ کی فصل کو نقصان پہنچا یاد رہے کہ وزیرآباد شہر تاریخی و قدیمی شہر ہے جہاں اندرون شہر سینکڑوں عمارات ایسی ہیں جو تقسیم ہند سے قبل تعمیر کی گئیں جس میں درجنوں خاندان رہائش پذیر ہیں مقامی انتظامیہ نے کئی ایک عمارات کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دے رکھا ہے لیکن باوجود پابندی کے شہری ان عمارات میں رہائش پذیر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں