گلگت (پ ر) ڈپٹی سیکریٹری ٹو سی ایم سیکریٹریٹ وسابقہ اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ گلگت اے سی آفس کی ٹیم انتہائی زمہ دار اور پیشہ وارانہ امور میں مہارت رکھتی ہے ٹیم ورک سے ہی مشترکہ کامیابی کا حصول ممکن ہوتا ہے، آفیشل سرگرمیوں میں کامیابی کیلئے گریٹ ون سے لیکر آفیسران سطح تک سٹاف اپنے حصے کا کام میں سر گرداں رہتے ہیں، ایک سال کا عرصہ انتہائی یاد گار ہمیشہ راہنمائی کیلئے مدد ملے گی، میں جہاں بھی رہونگا اپنے سابقہ سٹاف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا،اور میرے دفتر کے دروازے کھلے رہے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سٹاف سے الوداعی ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنر کی ترقی و تعیناتی پر مبارک باد دی۔ اور سٹاف کی جانب سے روائیتی ٹوپی، شانٹی اور چوغہ پہنایا گیا۔ ڈپٹی سیکریٹری نے تحصیل آفس اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا شکریہ اداکیا اور فردا فردا ملاقات کرکے خوشی خوشی آفس سے رخصت ہوگئے۔
