پمز ایم سی ایچ کے سینیٹری انسپکٹر سید مجتبی شاہ کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، تنویر نوشاہی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سماجی شخصیت وسابق وارڈماسٹر پمز تنویر نوشاہی نے کہا ہے کہ سید مجتبی حسین شاہ کاظمی نے اپنی مدت ملازمت آج مکمل کرلی ہے، انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں محنت اور لگن سےمریضوں اور ملازمین کی خدمت کی اور آج ریٹائر ہو گئے ہیں ،ان کی الوداعی تقریب کا اہتمام ایم سی ایچ کے ورکرز نے کیا، تقریب میں شریک ڈپٹی ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر سعدیہ شجیل نے کہا کہ ہم سب ملازمین کا فرض ہے کہ دن رات مریضوں کی خدمت کریں، شاہد خٹک ،تنویر نوشاہی ،حاجی محمد حنیف، آفتاب مغل اور دیگر مقررین نے بھی سید مجتبیٰ شاہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی، تقریب میں نرسز سپروائزر ناز پروین، ناہید اختر ،طارق مٹو، خلیل مسیح، چوہدری فیاض گجر ،چوہدری قمر جاوید گجر، صداقت، طارق مسیح، ناہید اختر،عذرہ رحمت اور دیگر کثیر تعداد میں ورکرز نے شرکت کی۔
