پمز پیرا میڈیکس کی سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس

Spread the love

بھرتیوں میں پیرا میڈیکس ملازمین کے بچوں کو باقی ملازمین طرح اسٹاف کوٹے میں شامل کرنیکامطالبہ
اسلام آباد (نیوزڈیسک)پمز پیرا میڈیکس کی سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس یونین آفس میں ہوا،اجلاس کی صدارت پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پمز کے صدر چوہدری انس نے کی۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ کا ایجنڈا سینیئر نائب صدر ملک ذیشان عوان نے پیش کیا ۔جس کے مطابق پمز میں ہونے والی بھرتیوں میں پیرا میڈیکس ملازمین کے بچوں کو باقی ملازمین طرح اسٹاف کوٹے میں شامل کیا جائے ۔ کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ جن پیرامیڈکس ملازمین کے بچوں جنہوں نے اپلائی کیا ہے اور اس سلسلے میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی میں ملک ذیشان اعوان، چوہدری عامر، رضوان کیانی، چوہدری انس کی نگرانی میں اس پر کام کریں گے ۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ کمیٹی باقی تنظیموں سے بھی رابطہ کر کے مل بیٹھ کر کوئی لائے عمل بنایا جائے ۔تمام اراکین نے کمیٹی پر پورا اعتماد کیا اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ساتھ دینے کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔جس پر چوہدری انس اور ملک ذیشان عوان صاحب نے تمام سینیئر قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔میٹنگ میں زیادہ تر پیرامیڈکس کے کیڈرز کی نمائندگی موجود تھی جن میں خواجہ سرفراز ،عبدالقیوم،نثار احمد،خالد محمود ،شاہد محمود ،چوہدری عامر،چوہدری کاشف ،مسعود قریشی ،اعجاز احمد،مزمل ،مشتاق ،حافظ افضل ،وقار احمد،رضوان احمد کیانی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں