سٹوپا کی پہاڑ قوم نیکی خیل کی ملکیت ہے. ضلعی انتظامیہ نے 22.5 کنال زمین کی واجب الادا رقم مالکان کو نہیں دی. ضلعی انتظامیہ نے قوم نیکی خیل کو دھوکے میں رکھا. 11جون کو قوم نیکی خیل مشترکہ طور پر سٹوپا کی ریسٹ ہاوس پر تعمیراتی کام کو روکیں گے اور ان کے بھاڑ کو بھی گرائیں گے. جب تک حکومت ان کیساتھ طے شدہ معاہدہ تکمیل تک نہیں پہنچاتے. شاکر آفریدی کا قبیلہ نیکی خیل کے مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس.
قبیلہ نیکی خیل نے حاجی شاکر آفریدی کے حجرے پر شاکر آفریدی کی سربراہی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کیساتھ سٹوپا کی ریسٹ ہاوس کا 2018 سے تنازعہ چلا ارہاہے اس وقت سٹوپا کی ریسٹ ہاوس پر 2018 میں تعمیراتی کام بند کیا تو حکومت بالخصوص ضلعی انتظامیہ نے ان کیساتھ معاہدہ کیا. جس کی رو سے قبیلہ نیکی خیل کے مالک جائیداد کو چار نوکریاں اور وہاں پر 22.5 کنال جائیداد کی فی کنال 13لاکھ روپے کی حساب سے جائیداد کی کل رقم دو کروڑ 92 لاکھ روپے بنتی ہے جو تاحال مالک جائیداد کو ادا نہیں کی گئی. یاد رہے کہ یہ جائیداد قبیلہ نیکی خیل کے رہائشی حاجی ضرب دین اور معراج دین کی ملکیت ہے. شاکر آفریدی نے بتایا کہ جب انہوں نے 2021 میں بھاڑ گرایا تو ان پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا.شاکر آفریدی نے بتایا کہ سٹوپا کا پہاڑ نیکی خیل کی ملکیت ہے اور جب تک انہیں رقم ادا نہیں کی جاتی تب تک وہ سٹوپا اور ریسٹ ہاؤس تعمیراتی کام کو روکیں گے. اس ضمن میں کسی قسم کی نقصان کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کے تحصیل دار ہونگے. شاکر آفریدی نے کہا کہ وہ 11 جون کو مشترکہ طور پر قبیلہ نیکی خیل سٹوپا اور اسکی ریسٹ ہاوس پر تعمیراتی کام کو روکیں گے جب تک ان کیساتھ نیا معاہدہ نہیں کیا جائے اس وقت تک کام بند رہے گی
