پاک افغان طورخم بارڈر پر امپورٹ سکینر کا خراب ہونا معمول بن گیا ہے

Spread the love

پاک افغان طورخم بارڈر پر امپورٹ سکینر کا خراب ہونا معمول بن گیا ہے. سکینر خراب ہونے سے امپورٹ بری طرح متاثر ہے. این ایل سی طورخم ٹرمینل میں جدید اسکینر نصب کرکے امپورٹ میں حائل رکاوٹیں کو دور کیا جائے. گلاب شینواری

پاک افغان طورخم بارڈر پر امپورٹ سکینر خرابی کے حوالے سے سینئر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ گلاب شینواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی نے ٹرمینل بنایا لیکن سہولیات نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ طورخم میں امپورٹ اسکینر خراب ہونا معمول بن گیا ہے ائے روز اسکینر خرابی کے باعث امپورٹ بری طرح متاثر ہے گزشتہ ہفتے تین روز خراب تھے اور یہی بہانہ بنایا کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث اسکینر خراب ہے اور چائنیز انجینئر کے ساتھ رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر این ایل سی نے تجارت بڑھانے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لئے ٹرمینل بنایا ہے لیکن اسکینر جیسے جدید مشینری نصف نہ کرنا باعثِ تشویش ہے انہوں نے کسٹم حکام اور ڈی جی این ایل سی سے جدید اسکینر نصب کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ آئے روز اسکینر خرابی کا یہ سلسلہ رک سکے اور امپورٹر کو درپیش مسائل حل ہوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں