مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر صحت بنایا جائے، تنویر نوشاہی

Spread the love

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاق کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی فلاح و بہبود ان کی خدمت ہسپتالوں کی تعمیر نو ان سب کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی ہیلتھ فیلڈ کا وزیر بھی ہونا چاہیے، چونکہ ڈاکٹر طارق فادر چوہدری خود ایک ڈاکٹر ہیں وہ مریضوں کا دکھ اور درد سمجھتے ہیں اور پھر مقامی ایم این اے بھی ہیں، اس لیے ان کو وفاقی وزیر صحت بنایا جائے، ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے پمز کو یونیورسٹی بننے سے بچایا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ ہیلتھ کو سمجھتے ہیں اس لیے ڈاکٹر طارق فضل چودری کو وفاقی وزیر صحت بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں