ضلع کرم میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

Spread the love

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی، 3افراد زخمی ہوگئے۔

کرم(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں