عید الاضحیٰ کی خوشیاں واپڈا کی نا اہلیوں کی نظر

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)”اس بارملک بھر میں بالخصوص جہلم میں عید الاضحیٰ کی تمام تر خوشیاں واپڈا کی نا اہلیوں کی نظر ہو کر رہ گئیں۔ عید الاضحیٰ کی آمد ابھی شروع بھی نہ ہوئی تھی۔کہ بجلی کےدو سو یونٹ اور تین سو یونٹ فری دینے والوں نے عید سے پہلے ہی سرے سے بجلی ہی غائب کر دی۔اور “فلاں ذندہ باد”اور “فلاں ذندہ باد”کے نعرے لگانے والی یہ بد نصیب قوم ابھی عید الاضحیٰ کی آمد کی خبر بھی نہ سن پائی تھی۔کہ بجلی نے آنکھ مچولی کھیلنی شروع کر دی”
ان خیالات کا اظہار جہلم کی مشہور سماجی شخصیات نے اردو گلوبل میڈیا کو دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور شرمناک بات ہے۔کہ لوگ عید الاضحیٰ کی نماز کے لیئے تیاریاں کر رہے تھے۔مگر ایک روز پہلے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث بہت سارے گھروں میں پانی ہی نہیں تھا۔کہ لوگ غسل تو کیا وضو ہی کر سکتے۔اس سے بھی زیادہ قابلِ مذمت بات یہ تھی۔کہ عید کے پہلے روز ہی لوگ قربانی کے لیئے قصاب حضرات کی تلاش سے ذیادہ واپڈاآفس کے چکر لگا رہے تھے۔بجلی ایک آدھ گھنٹے کے لیئے آتی تو پھر کئی کئی گھنٹوں تک نہ آتی۔اور اگر آ بھی جاتی تو وولٹیج انتہائی کم ہوتے۔ان سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان مجرمانہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اور واپڈا جیسے سفید ہاتھی کو اس بات کا پابند کیا جائے ۔کہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی ٹیکسوں سے پلنے والے یہ شتر بے مہار ادارہ عوام کو بجلی کی بلا تفریق اور بلا تعطل فراہمی جو یقینی بنائے۔ تا کہ غربت و افلاس کی چکی میں بری طرح پسنے والی یہ لاوارث عوام کم از کم اس “سہولت” سے مستفید ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں