عید قربان اطاعت و فرمانبرداری کا درس دیتی ھے،سید ضیاء النور

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) عید قربان اطاعت و فرمانبرداری کا درس دیتی ھے. رضا کا مقام پانے کے لئے انا کا بت توڑنا صالحین کا شیوہ ھے. مخلوق سے محبت خالق سے قرب کا باعث بنتی ھے.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے اجتماعی قربانی کے موقع پر رضاکاروں کےاجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا. پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیرآباد,اور ایریا میں مسلم ھینڈز تعلیمی نیٹ ورک سے منسلک دیگر سکولزمیں زیر تعلیم سینکڑوں یتیم سٹوڈنٹس کے خاندانوں اور کم تنخواہ پانے والے ملازمین کو ہزاروں کلو گوشت گھر گھر پہنچانےوالے رضاکار لائق تحسین ھیں اور بیرون ملک سے پاکستان کے مستحقین کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے والے مخیر ڈونرز عظمت کے روشن چراغ ھیں. اس موقع پر ایریا منیجر رانا عمر فاروق، لائیولی ہڈ آفیسر شمس الرحمان، پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی؟ فوڈ مینجر سید حماد شاہ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد عابد مغل،ایڈمن انچارج حافظ محمد ندیم قادری، پرنسپل محمد یوسف مغل ، عثمان امین، فنانس آفیسر محمد طارق مغل، فزیو آفیسرز وقاص ملک، عرفان مغل، محمد شاہد کے علاوہ ممتاز سماجی کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں