وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی استحکام پاکستان اور عوامی مفاد پر کوئی سمجھو تہ نہیں کرے گی پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام الناس اور پاکستان کی سلامتی کا ز ترجیح ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے لبریز ہے پاکستان کی واحد جماعت پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما میر ذوالفقار زبیر میر نے اپنی رہائشگاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر ملک زاہد،محمد علی میر،محمد حسن،زینب،نعمان،ملک سحر،عدنان،ارسلان ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ متحدہ حکومت نے پاکستان کے استحکام کے لئے سابق حکومت کے کردہ ناتجربہ کار کاموں کو اپنے ذمہ لیکر کام شروع کیا گیا بگڑے کاموں کو سنوارنے میں وقت لگے گا اور مشکل فیصلے کرنا ہونگے مشکل وقت کے بعد آسانیوں کا دور آنیوالا ہے۔
