علی پور چٹھہ دریاۓ چناب میں بغیر لائف جیکٹ کے کشتی رانی کی سیر

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)علی پور چٹھہ دریاۓ چناب میں بغیر لاٸف جیکٹ کے کشتی رانی کی سیر۔ انتظامیہ پر اسرار خاموش تماشاٸی کا کردار ادا کرتی رہی۔ عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش۔
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے محلقہ دریاۓ چناب کے ہیڈ قادر آباد اور ہیڈ خانکی کے مقام پر عید کے تینوں روز سے غیر قانونی طریقے سے عوام الناس کو بغیر لاٸف جیکٹ کے کشتی رانی کی سیر کرواتے رہے۔ کشتی رانی مالکان نے مبینہ طور پر انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر رکھی ہے۔ دریاۓ چناب میں بڑھتے ہوۓ پانی لیول کے باعث بچے، جوان، مرد و خواتین کو لاٸف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کے بغیر ہی کشتی رانی کے جان لیوا منظر دیکھے گٸے ہیں۔جوکہ کسی بھی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔مگر انتظامیہ نے پر اسرار طور پر مبینہ مک مکا کے تحت آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور کسی بھی قسم کی کاروٸی سے گریزاں رہے۔ جبکہ با اثر مافیا دیدہ دلیری سے انسانی جانوں کو خطرات میں ڈالا کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل رہے۔علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری،کمشنر گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ نااہل انتظامیہ کے خلاف سخت تادیبی کارواٸی کی جاۓ اور بغیر حفاظتی اقدامات کے کشتی رانی کی سیر پر پابندی لگاٸی جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں