منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ شاپ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں حکام خاموش

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ شاپ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں حکام خاموش،مقامی انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں مبینہ طورپر منتھلی وصول کرتی ہیں آئے روز حادثات سے درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے،کمشنر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد سے نوٹس کی اپیل۔وزیرآباد کے مختلف علاقوں الہ آباد،سیالکوٹ روڈ،حاجی پورہ،ڈسکہ روڈ،دھونکل روڈ،احمد نگر روڈ،اسلام آباد موڑ سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ شاپس کی بھر مار ہے آئے روز حادثات سے درجنوں شہری جاں کی بازی ہار چکے رواں سال شہر میں تین مختلف مقامات پر گیس ری فلنگ شاپ اور منی پٹرول پمپ آتشزدگی کا نشانہ بنے گذشتہ روز سیالکوٹ روڈ پر آتشزدگی سے جھلسنے والا شہری چل بسا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکور کاروبار میں ملوث افراد کو مقامی انتظامیہ میں شامل کالی بھیڑوں کی آشیرباد حاصل ہوتی ہے اور مبینہ طور پر منی پٹرول پمپ مالکان و گیس ری فلنگ شاپس کے مالکان سے منتھلی وصول کی جاتی ہے اور افسران تک بندر بانٹ کی جاتی ہے اس قبیح کاروبار کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ، صدر انجمن شہریاں سید ضمیر کاظمی،فاروق چیمہ، شہباز بخاری،ندیم مغل و دیگر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز حادثات کا سبب بننے والے غیر قانونی منی پٹرول پمپ مکمل بند کیے جائیں اور دوکانوں میں بنائی گئی گیس ری فلنگ شاپس کو بھی سیل کر کے سامان ضبط کیا جائے تاکہ قیمتی زندگیوں کا ضیاع نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں