تحریک انصاف کی طرف سے ریلی کی کال پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے گھر کا گھیراؤ

Spread the love

وزیرآ باد(نامہ نگار)تحریک انصاف کی طرف سے ریلی کی کال پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے گھر کا گھیراؤ اور مکمل سیل ،مین شاہراہوں کو بھی مکمل بند کر دیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد خوارہوتی رہی عوام میں شدید غم و غصہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اور کارکنان کی طرف سے شدید مذمت، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عمر ایوب کی طرف سے ریلی کی کال پر پولیس کی بھاری نفری نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد احمد چٹھہ کی رہائش گاہ کو مکمل سیل کر دیاگیا جسکی وجہ سے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ،سابق ضلع ناظم محمد فیاض چٹھہ اور انکے اہلخانہ گھر میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ شہر کے اندر آنے والے تمام داخلی و خارجی راستے پولیس وین اور کنٹینرز کھڑے کر کے بلاک کر دئیے گئے جسکی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ناکہ کے اوپر ذلیل وخوار ہوتی رہی ،سابق سپیکر چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے پنجاب گورنمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئے روز پولیس کوآلہ کار بنا کر شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور بد ترین پولیس گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کارکنان اور شہریوں کی جانب سے بھی روڈ بلاک کرنے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں