عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

Spread the love

اپنے بچوں اور گھر والوں کو چھوڑ کرجس محنت اور لگن سے آپ لوگوں نے ضلع بھر کی صفائی کے لیے کام کیا وہ قابل ستائش ہے ڈی سی ساہیوال۔صائمہ علی

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف سے) تفصیل کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کی صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ضلع کونسل ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی تھیں تقریب میں سی او ضلع کونسل ایکسیئن ضلع کونسل۔ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف۔سب انجنیئر چوہدری ندیم مبین ۔ سب انجنیئر ملک منور حسین ۔بلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد ریاض کھتران ۔انفورسمنٹ انسپکٹر ملک زیارت۔میٹ رانا محمد انور منج ۔میٹ چوہدری اسد سمیت ورکرز کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے عید کے تینوں روز ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنانے پر سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی فرد واحد کی کامیابی نہیں بلکہ ہم سب کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر اپنے بیوی بچوں اور گھر والوں کو چھوڑ کر جس محنت اور لگن سے آپ لوگوں نے ضلع بھر کی صفائی کے لئے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع کونسل کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے کام جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے فوکل پرسن رضوان مارتھ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی خوب سراہتے ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے چیف آفیسر ضلع کونسل رانا غلام دستگیر کے ہمراہ احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے اس موقع پر سی او ضلع کونسل رانا غلام دستگیر نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کو یاد گیر شیلڈ پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں