
خیبر سے ( امان علی شینواری)
صحافی خلیل جبران شہید کے قتل کے خلاف تمام اقوام کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، خیبر تکیہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا گیا مظاہرین نے کالے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ہزاروں افراد نے خیبر تکیہ سے ایوب قلعہ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملکان، قومی مشران، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور تحصیل چئیرمین نے کہا کہ ماہرانہ انداز میں دوبارہ دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے مسئلہ صرف سلطان خیل میں نہیں ہر طرف یہ آگ پھیلے گی عوام کو بڑی تعداد میں جمع ہونا پڑیگا دونوں طرف پختون متاثر ہیں دہشتگردی کے سیلاب کو روکنا ہوگا بہت سے شہداء دئے مزید جنازے اٹھانے کے متحمل نہیں مقررین نے کہا کہ قوم مر چکی ہے علماء خاموش ہیں طلباء، تاجر وکلاء، ڈاکٹرز اور تمام اقوام کے لوگ ملکر احتجاج کو وسیع کریں ڈی پی او اور کمانڈنٹ کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا جنگ کاروبار بن چکی ہ ریاستی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے مقررین نے کہا کہ عوام کو اٹھنا ہوگا تقسیم نہیں ہونگے کشمیری ہم سے زیادہ باشعور اور بہادر نکلے پراکسی وار ہو رہی ہے اپنے علاقے کا امن خود بحال کرینگے سیکیورٹی فورسز امن اور تحفظ نہیں دے سکتی تو مورچے اور علاقہ چھوڑ دیں لوگ ماضی سے سبق سیکھیں دہشتگردوں کی معلومات ہوئیں تو ان کے گھروں کو مسمار کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ مزاحمت جاری رہیگی دنیا کو بتانا ہے کہ احتجاج ہی واحد راستہ ہےاتحاد اپنانا ہوگا مستقل منصوبہ بندی کرینگے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تمام ادارے سن لیں کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو تحفظ دیں شہید صحافی خلیل جبران کے بچے خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں حکومت ڈرامے نہ کریں ادارے کاروبار کر رہے ہیں قوم کی فکر نہیں سیکیورٹی ادارے مجرموں اور قاتلوں کو پکڑ کر دکھائیں احتجاج کو تحریک کی شکل دینگے قوم اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں خلیل جبران کے بعد اور لوگ شہید ہونگے یہ قتل عام کا سلسلہ جاری رہیگا اگر قوم نہیں اٹھے گی۔آخر میں مشران نے فیصلہ کیا کہ ہر قوم سے پندرہ افراد لئے جائیں گے اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی وہ تحریک کو آگے لے جائیں گے جبکہ پنڈال میں صبح شام احتجاجی دھرنا جاری رہے گا بعد ازاں مظاہرین نے امن مارچ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔
