ہڑپہ گن پوائنٹ پر زنا حرام کی کوشش کرنے والے اتائی ڈاکٹر سفیان کے خلاف مقدمہ درج ملزم گرفتار

Spread the love

کئی روز سے گرفتار نامزد ملزم سے تفتیش سست روی کا شکار ملزم کو ریلیف دینے کے مترادف ہے متاثرہ لڑکی کے والد کی ڈی پی او ساہیوال سے انصاف کی اپیل

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال سے)۔تفصیل کے مطابق محمد سلطان سکنہ 5/11 ایل نے تھانہ ہڑپہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی کے ساتھ اسی گاؤں کے رہائشی نوجوان محمد سفیان ولد مقصود قوم آرائیں نے گن پوائنٹ پر زنا حرام کی کوشش کے دوران میری بیٹی کے کپڑے پھاڑ دیے اور زخمی کردی جس پر پولیس تھانہ ہڑپہ نے کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 376ت/پ کے تحت مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔تاہم ملزم کی گرفتاری کو کئ روز گزرنے کے باوجود کاروائی میں سست روی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ہمارے اوپر پسٹل سے فائرنگ کی ہماری بچی کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا بچی پر تشدد کا میڈیکل آنے کے باوجود صرف 376 کی دفعہ لگا کر ہمیں مطمعن کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ہماری ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی کا نوٹس لے کر بااثر ملزم کے خلاف میرٹ پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دے کر متاثرین کی دادرسی کی جائے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں