ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ہائی سٹریٹ کی سیوریج لائن کی ڈی سلٹنگ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ہائی سٹریٹ کی سیوریج لائن کی ڈی سلٹنگ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے تاکہ شہر کے مصروف ترین کمرشل ایریا کے سیوریج کے مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے ہائی سٹریٹ پر رکھے گئے جنریٹرز اور دیگر تجاوزات کو بھی فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔ وہ یہاں کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا کہ فتح شیر روڈ پر مین ہولز کو بھی جلد از جلد مرمت کیا جائے تاکہ شہریوں کی پریشانی کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے پسپ حکام کو کالج چوک میں جاری کام کو تیز کرنے اور شام کے اوقات میں چوک میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے عارضی تجاوزات خصوصا رھڑیوں کو بھی ہٹایا جائے۔ ۔ انہوں نے مشن چوک میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے الیکٹرک پولز کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں