ڈاکٹر وحید اللہ وزیر کی جانب سے ویٹرنری ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں اور ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے عملے کیلئے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ضلعی ڈائریکٹر لائیوسٹاک خیبر نے ڈپٹی کمشنر خیبر کو روایتی لونگی پہنائی اور محکمہ لائیوسٹاک خیبر کی جانب سے شیلڈ پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے عید الاضحی کے موقع پر مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات، ٹیموں کے زریعے حفاظتی اسپرے کو سراہا اور اسی اقدامات سے ضلع خیبر میں کسی قسم کے جانوروں میں بیماری کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا جو اس عملے کی کارکردگی کا ثبوت ہے مزید اس عزم کا اعادہ کیا کہ انیوالے وقتوں میں بھی اسی لگن کیساتھ کام کریں تاکہ جانوروں کو موزی مرض اور بیماریوں سے بچایا جاسکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خیبر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نعمان علی شاہ نے محکمہ لائیوسٹاک کے عملے میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کئے۔
