
ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ولیس
فرنٹ ڈیسک ، حوالات تھانہ، ریکارڈ تھانہ و دیگر امور کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا تھانہ نور شاہ کا سرپرائز وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نےتھانہ کے عملہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے ریکارڈ تھانہ ، ریکارڈ فرنٹ ڈیسک کا تفصیلی جائزہ لیا اورانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے ْ۔دوران وزٹ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ کی عمارت اور بنیادی ڈھانچے کی حالت کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ میں آنے والے سائلین اور مقامی لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر، ایس ڈی پی او صدر سرکل اور اے ایس پی UT عثمان سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
