ڈپلومہ ان ٹیچنگ بیج ون کے تمام منٹور اور شرکاء میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی جائیں گی بیج ٹو کا آغاز 15 جولائی سے ہوگا، رانا رفاقت علی
منڈی بہاؤالدین(محمد زاہد خورشید) ہمایوں اشرف سی ای او انسپائرر ٹیچنگ اکیڈمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ ڈپلومہ ان ٹیچنگ بیج ون کا کورس مکمل ہو چکا ہے 29 جون بروزہفتہ کو اختتامی تقریب انسپائرر انٹرنیشنل سکول واپڈا کالونی روڈ منعقد کی جائے گی جس کے اختتامی سیشن میں مہمان خصوصی چوہدری اورنگزیب سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاؤالدین ہوں گے جو ٹیچرز کو ڈپلومہ دیں گے. اختتامی سیشن میں چوہدری فیاض احمد وڑائچ ، رانا رفاقت علی ، محمد فہیم بلوچ ، محمد آصف ،عرفان گوندل ، محمد جاوید خالد ، یونس شاکر ،ناصر سیال ، زاہدہ کنول ، شکیلہ عمر بھی شرکت کریں گے ہمایوں اشرف نے بتایا کہ اس اختتامی تقریب میں شرکاء نے جو کچھ سیکھا ہے شرکاء اپنے تاثرات کا اظہار بھی کریں گے اور کورس کے مربی شرکاء کو مزید کرنے کے کاموں کی نصیحت کریں گے ڈپلومہ ان ٹیچنگ کے بیج ٹو کا آغاز 15 جولائی سے ہو گا جس میں خواہش مند میل و فی میل اساتذہ رجسٹریشن کروا سکیں گے
