وزیراعلیٰ کے پی نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

Spread the love

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانےکے احکامات جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے  2 مارچ کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں