آرمی چیف عوام کی مدد کریں اور ان تمام ظالم حکمرانوں سے ہمیں نجات دلائیں، بیان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )زندگی میں پہلی مرتبہ عوام کی چیخیں نکالنے والی حکومت کو خدا غرق کرے ایک تو بجلی نہیں آتی اوپر سے اتنے زیادہ بل کہ عوام کا جینا محال ہو چکا ہے، حکمران اس سخت ترین گرمی میں خود تو تھری پیس سوٹ پہن کر گھومتے ہیں، عوامی پیسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی اور مرکزی چیئرمین تنویر نوشائی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا،انہوں نےکہاکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ،کل تم سب نے بھی قیامت کے دن حساب دینا ہے ،بس کر دیں پلیز، اور کتنا لوٹنا ہے، اس وطن عزیز کو ،عوام کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں، وہ بل ادا کریں یا اپنے بچوں کا پیٹ پالیں، حکمرانوں کے باتھ رومز میں بھی اے سی لگے ہوئے ہیں، ان کو لوڈ شیڈنگ کا اور گرمی کا کیا پتہ ؟انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر سے عاجزانہ التماس ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں، اور ان تمام ظالم حکمرانوں سے ہماری جان چھڑائیں یا انہیں عوامی خدمت کا سبق یاد کروائیں، انہوں نے کہا کہ تمام بڑے بڑے لوگوں کی سہولیات ختم کریں تاکہ ان کو عوامی مشکلات کا علم ہو سکے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو آپ پر امید ہے ان تمام جماعتوں اور سیاست دانوں کو سمندر میں غرق کر دیں تاکہ کوئی نئی قیادت آ کر ہمارے پیارے وطن عزیز کو بہتر کر سکے، انہوں نے کہا کہ اتنا بجلی کا بل نہیں جتنی ٹیکس ان ظالموں نے لگا دیے ہیں۔
