خیبر سے (امان علی شینواری)
ریاست فوری طور پر صحافی خلیل جبران شہید کے قاتلوں کو گرفتار کر کے حوالے کرے. 18 جون خلیل جبران شہید کو 19 گولیاں ماری گئی. ارٹیکل نائن ریاست کے شہریوں کی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے جس کا قاتل معلوم نہیں اس کا قاتل ریاست اور ادارے ہیں. ان خیالات کا اظہار سینٹر مشتاقِ احمد خان نے خیبر تکیہ کے مقام پر شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کے قتل و حالیہ بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے تعزیت کے موقع پر کیا
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سینیٹر مشتاقِ احمد خان نے شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کے تعزیت کے لئے ان کے آبائی گاؤں سلطان خیل لنڈی کوتل امد اور جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص قبائلی صحافی اس وقت شدید اذیت سے دوچار ہیں ان کی تحفظ کو فوری یقینی بنایا جائے جب تک قاتل قانون کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا دھرنے کے شرکاء کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرتا ہوں تب تک احتجاج اور مزاحمت جاری رہے گا جب تک خلیل آفریدی کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے سپریم کورٹ اف پاکستان خلیل کے قتل کی سموٹو ایکشن لے اور ازادانہ اور شفاف انکوائری قائم کریں قبائلی عوام پر دوبارہ ڈالر جنگ مسلط نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ قبائلی صحافی اس مشکل دور میں قلم کے جہاد کر رہے ہیں اب تک 18 قبائلی صحافی ٹارگٹ ہوئیں جن میں کسی کا قاتل گرفتار نہیں ہوا ہے جو باعثِ شرم ہے ریاست قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کارروائی کرے
