اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Spread the love

اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔ذرائع

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے  5 نام پاکستان تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام  سے جانب سے دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں