لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ چاروازۓ پر احتجاجی جلسہ ہوا، صحافی خلیل جبران شھید کے قاتلوں اور شہید پیکیج کے مطالبات دہرا دئے گئے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری )
لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ چاروازۓ پر احتجاجی جلسہ ہوا، صحافی خلیل جبران شھید کے قاتلوں اور شہید پیکیج کے مطالبات دہرا دئے گئے، علاقے میں امن وامان بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مزید جنازے اٹھانے کے متحمل نہیں، احتجاج کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی، شاہ حسین شینواری، مراد حسین آفریدی، ملک ابرار ذخہ خیل، شاہ رخمان شینواری، ضیاء الحق آفریدی، آفتاب شینواری ،حسین آفریدی کے خطابات۔
لنڈی کوتل کے مقام چاروازۓ پر صحافی خلیل جبران شہید کے ورثاء کو انصاف دلانے، شہید پیکیج دینے، قاتلوں کی گرفتاری اور امن کی بحالی کے لئے بارہویں روز بھی احتجاج کیا گیا مقررین نے صحافی خلیل جبران شھید کی مارکیٹ میں سنوکر ہال کو گزشتہ روز آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی گئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ خلیل شہید واقعہ کے بعد تسلسل کے ساتھ رات گئے شدت پسند اور شرپسند نمودار ہوتے ہیں تاہم ابھی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ جب تک خلیل جبران کے قاتل گرفتار نہیں کئے جاتے تب تک قومی احتجاج جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ خیبر کی مارکیٹوں کو بھی محفوظ بنایا جائے اور شاہراہوں پر دن رات گشت کو یقینی بنایا جائے احتجاج سے مخاطب ہوتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام حیران ہیں کہ آخر ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے اگر حکومت امن و امان بحال نہیں کر سکتی تو کھل کر بتائیں اور ناکامی کا اعتراف کریں تاکہ قبائلی عوام اپنی حفاظت خود کر سکے۔ انہوں نے لنڈی کوتل کے تمام قبیلوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گھروں میں بیٹھنے کے بجائے میدان میں آئیں اور احتجاج کا حصہ بن جائیں ورنہ کسی کی جان اور عزت محفوظ نہیں رہیگی انہوں نے سوشل میڈیا اکٹیویسٹس پر بھی تنقید کی کہ وہ سوشل میڈیا پر تماشا نہ دیکھیں بلکہ عملی میدان میں آکر کردار ادا کریں کیونکہ بدامنی مزید پھیل گئی تو کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور امن کی خاطر نکلے ہیں اور امن و تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں