نبی آخرالزما ں ؐ کی ثناء مسلمان کے خون میں شامل ہے اورعشق رسولؐ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) نبی آخرالزما ں ؐ کی ثناء مسلمان کے خون میں شامل ہے اورعشق رسولؐ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے۔نبی کریم ؐ سے محبت وعشق کادم بھرنے والے ہی دنیاوآخرت کے کامیاب افرادہوں گے،مسلمان اپنے کمزورسے کمزورایمان سے بھی محسن انسانیت رہبروراہنمامحبوبؐ خداسے اپنااظہارمحبت چھپانہیں سکتاہرمسلمان ان پراپنی جان قربان اورمال وزرنچھاورکرنے کوتیاررہتا ہے،بزرگ جو دنیا سے چلے جاتے ہیں اسکے بعد انکے لئے دعا کا اہتمام کرتے ہیں،تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں،تسبیحات پڑھی جاتی ہیں،اللہ کے ناموں کا ورد کیا جاتا ہے،فاتحہ پڑھی جاتی ہے،صدقہ خیرات کیا جاتا ہے،ہمارے پاس اللہ کی کتاب قرآن مجید فرقان حمید ہے ہمارے پاس حضرت محمد مصطفی ؐ کے فرامین موجود ہیں،جوبچے والدین کی زندگی میں انکی خدمت کرکے انکی دعاؤں کے ثمرسمیٹتے ہیں وہ والدین کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعدبھی انکی دعاؤں کے اثرات سے مستفیدرہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے راہنما قاری غلام مصطفی رضوی نے مسجد نور عالم بکر گلہ میں ضلعی نائب امیر ٹی ایل پی حافظ محمد آفتاب رضوی کے والد حافظ محمد امین کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم مالیات ضلع گوجرانوالہ عاصم اشرف،سید حسیب الحسن شاہ،علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،عامر نوشاہی قادری،احمد فاروق،قاری محمد عبد اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک رسول کریم ؐ کے دین کی طرف نہیں آؤ گے حالات بد سے بدتر ہوتے جائینگے آپ دیکھ نہیں رہے جو پچھلی چار دہائیوں سے ہم پر مسلط ہیں کونسی ملک میں بہتری آئی ہے ملک میں بہتری تب آئے گی جب مسلمان اور پاکستان کا رہنا والا رسول اللہ ؐ کا نام لے گا قرآن کے قانون پر اکٹھا ہوگا،جب سب کلمہ گو اکٹھا ہوگا، جب سب ہم مل جل کر قرآن کے قانون کے نفاذ کے لئے کوشش کرینگے تب بہتری آئے گی تب ملک ترقی کرے گا،تب معیشت سنبھلے گی،آپ چاہتے ہیں ملک میں خوشحالی ہو،امن کا دور دورہ ہو بے روزگاری کا خاتمہ ہو نحوستیں ختم ہوں،بیماریاں دور ہوں تو تحریک لبیک پاکستان آپ کے سامنے موجود ہیں اسکے شابشانہ چلئے،تحریک لبیک پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم سے اللہ کے قانون کو اللہ کی زمین پر نافذ کرنے کے ارادے سے اپنے گھر سے نکلئے پھر دیکھئے دنیا کے اندر بہاریں آتی ہیں۔اس موقع پر استحکام پاکستان،ملکی سلامتی اور فلسطین،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں