وزیرآباد(نامہ نگار) ستھرا پنجاب گندے پانی اور غلاظت کی نظر،پہلی بارش نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی،باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بننے لگی،گرمی کے ستائے شہریوں کو بارش سے سکون ملا تو نکاسی آب کی ابتر صورتحال نے سٹپٹا کر رکھ دیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،زیرآباد نوٹس لیں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلہ کا مستقل حل کیا جائے شہری۔وزیرآباد کے علاقہ الہ آباد،دھونکل روڈ،اللہ جوایا کالونی،جلالپورہ،نظام آباد،ونجووالی،جناح کالونی،مسلم روڈ،حاجی پورہ،بستی قدرت آباد سمیت شہر کے متعدد علاقے مون سون کی پہلی بارش سے زیر آب گلیوں محلوں سے گزرنا محال ہو گیا گندے اور غلیظ پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بارشوں کا پانی سیوریج سسٹم اور نکاسی کے نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے گلیوں محلوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے لگا قبرستان بھی گندے اور غلیظ پانی کی نذر ہونے لگے شہریوں کی جانب سے بلدیہ حکام کو بارہا یاددہانی کے باوجود بھی نالوں اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے سے مون سون کی پہلی بارش نے انتظامیہ کے سب اچھا کے دعوے اڑا کر رکھ دیئے ستھرا پنجاب کے دعوے پینا فلیکس اور بینرز و اشتہارات کی تنصیب تک محدود ہو کر رہ گئے غلیظ اور گندا پانی شہریوں کے گزرنے میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ متعدی امراض اور مچھر و مکھی کی نرسری کا کام کرنے لگا شہریوں نے ابتر صورتحال کی بہتری اور نالوں کی صفائی کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،وزیرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
