ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے،

Spread the love

مقامی حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے، پائیدارامن کیلئے ضلعی انتظامیہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، محلہ جاتی ماتمی انجمنوں، عمائدین، نمبرداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں، اور اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے الحمداللہ عمائدین کی طرف سے مثبت رد عمل مل رہا ہے عوام کے تعاون سے ہی پرامن محرم کے انعقادہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کے روز بسین پائن کے مختلف امام بارگاہوں حسینی محلہ امام بارگاہ، علی محلہ، علیداس شوٹی کے تفصیلی دورے کے موقع پر عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حسینی محلہ مرکزی امام بارگاہ میں انجمن امامیہ حسینی محلہ، اہل سنت والجماعت اور اسماعیلی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کے بارے آگاہ کیا۔ لیفٹنٹ (ر) محمد اویس نے کہا کہ خطے کی ترقی کیلئے امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم کے قیادت میں بین المسلکی ہم آہنگی کیلئے عملی اقدامات تیز کردئے ہیں امن و آمان ہی مقامی انتظامیہ کا اصل ہدف ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یکم محرم الحرام سے عاشورہ محرم کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت والجماعت کھاری مسجد محمد افضل، اسمعیلی ریجنل کونسل کے محمدابراہیم خان، نمبردار فتخار حسین و دیگر عمائدین نے کھاری، عباس ٹاون کھاری، بر محلہ، حسینی محلہ بسین، علی محلہ بسین میں قیام امن کیلئے عوام کے جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ اجلاس کے بعد عمائدین کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نے عیلیو داس شوٹی امام بارگاہ اور کھاری میں نجم الحسن ہاوس جلوس روڈ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں سے 7 واں مجلس علم و جلوس برآمد ہوتا ہے۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ اداروں کے ذمہداران کو احکامات جاری کئے۔ عمائدین علاقہ نے جناب اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کے موقع پر نائب تحصیلدار غلام حیدر بھی ہمراہ تھے۔
0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں