ڈومیلی میں پانی کے 33ویں منصوبے کا افتتاح

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے 33 سویں پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔آج
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے دینہ کےعلاقے ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب آبادی میں33 سویں پانی کے پانی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم، فلک ناز سیٹھی، عبدالحسیب اور اس پراجیکٹ میں خصوصی معاون محترمہ روبینہ نوید بھی موجود تھیں.
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا آپ سب جانتے ہیں کہ گرمی کا موسم ھے اور ہر انسان کے لیئے صاف پانی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔ مزید ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے پلیٹ فارم سے پانی کے منصوبوں کے علاوہ مستحق غریب خواتین کو سلائی مشینیں، غریب طالب علموں کو جو دود دراز سے پیدل چل کر تعلیمی اداروں تک آتے ھیں ان کو سائیکلیں مہیا کرنا،
مستحق بچوں کو سکول یونیفارم کتابیں کاپیاں، سکول شوز نیز وہ غریب بچے یا بچیاں جو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کی فیس بمعہ ہاسٹل کا خرچہ بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں ۔جبکہ اس وقت سات 7 بچیاں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں ۔اس کے علاوہ سردیوں اور گرمیوں اور عید کے موقعوں پر موسم کے لحاظ سے کپڑوں کا مہربانی بازار لگانا بھی شامل ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں ان ڈاکٹر صاحبان اور ممبران کی بھی شکر گزار ہوں جو ان منصوبوں میں مالی تعاون کرتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں