گلگت (پ ر) بلدیہ عظمیٰ گلگت کے چیف آفیسر مدثر عالم نے کہا کہ محرم الحرام کے مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں صفائی پہ خاص توجہ دی جارہی ہے بالخصوص جلوس کے راستوں، گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سنیٹری سٹاف ہمہ قت چوکس ہے جہاں جہاں روڈ اور فٹ پاتھ تجاوزات ہیں بلدیہ انسداد انکروچمنٹ سیل بلیڈ ٹریکٹر کے ذریعے ہٹارہے ہیں اسکے علاوہ روڈ پر پڑے ہوئے عمارتی مٹیرئیل کو مالک کے ذریعے سائٹ کیا جارہا ہے یہ بیان انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ بلدیہ گلگت عاشورہ محرم کے سلسلے میں آپریشنل پلان کو مکمل طور پر عملدرآمد کررہا ہے۔ مدثر عالم نے مزید کہا کہ صفائی آپریشنل پلان پر عملدرآمد کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ بلدیہ بلڈنگ انسپکٹر فیلڈ سرگرمیوں میں ہمہ وقت چوکس ہیں۔
