کرونا جیسے حالات میں افواج پاکستان ملک و قوم کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔بندیا اسحاق

Spread the love

کرونا وبا کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور ڈاکٹرز،کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔سیاسی و سماجی شخصیت

یورپ(چیف اکرام الدین)سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ بندیا اسحاق نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کے موقع پر افواج پاکستان ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہ جب بھی ملک و عوام پر کوئی آفت یا وبا آئی ہے تو افواج پاکستان نے اس سخت حالات میں عوام کی پھربور خدمت کی ہے جو ملکی عوام کیلئے فخر کی بات ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ ملکی دشمن عناصر کو شکست دی ہے سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ بندیا اسحاق نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر کرونا وائرس جیسی وباء کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اس وقت افواج پاکستان اپنی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے میں بھی کردار ادا کر رہی ہے جو قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان، پولیس، ڈاکٹرز اور دیگر کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں