خیبر سے (امان علی شینواری)
متعلقہ ادارے نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر بیرونی ممالک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف فوری کارروائی کریں ،ترکی ملائشیا اور دیگر ممالک کے ویزے لگانے والے متعدد ٹریول ایجنسیز کے پاس لائسنس نہیں ہے. بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دیکر غریب لوگوں کے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن قانون کے رکھوالے اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے . بیشتر ایجنٹس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں،
ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبر اور ڈیفنڈر سمیع اللہ آفریدی نے اپنے دیگر ساتھیوں نجیب خاوریچن، کتاب شاہ اورظاہر حسین کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
سمیع اللہ آفریدی و نجیب خاوریچن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو روزگار فراہم کرنا ریاست کے ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے قبائلی اضلاع کے نوجوان بے روزگاری کے باعث بغیر سکیل و تربیتی تجربہ بیرونی ممالک جاتے ہیں جو باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ملائشیا اور دیگر ممالک ٹریول ایجنٹس نے قبائلی اضلاع خیبر کے سینکڑوں نوجوانوں کو وزٹ ویزے لگواکر وہاں پر ورک پرمٹ لگوانے اور روزگار دلانے کا جھانسہ دے کر شدید خطرات سے دو چار کیا ہے جو کہ غیرقانونی اقدام ہے، ورک پرمٹ ویزے لگوانے کا اختیار صرف OEP یعنی اوورز سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے پاس ہوتا ہے عام ٹریول ایجنسی کے پاس یہ اختیار نہیں ہوتا انہوں نے بتایا کہ ملائشیا ٹریول اور ٹورزم کے بیشتر ایجنٹس اور ایجنسیز نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر وہاں بے یار و مددگار چھوڑ دیتے ہیں اور وہاں ایک ایک کمرے میں دس سے پندرہ نوجوان اکھٹے زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں ،صفائی کی ابتر صورتحال ناقص خوراک اور پولیس کا خوف ان کو ذہنی ازیت پہنچاتی ہے سمیع اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزٹ ویزا کی فیس صرف بیس ہزار روپے ہے جبکہ ان ایجنٹس نے خیبر کے سینکڑوں نوجوانوں سے چار سے پانچ لاکھ روپے وصول کرلیں ہیں،جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے، بعض غریب نوجوانوں کو قسطوں پر بھی بھیج دیتے ہیں،ان نوجوانوں کے پاس کوئی ہنر نہیں ہوتا اور نہ بھاری مشینری کے استعمال سے آشنا ہوتے ہیں اور وہاں پر بلیک پر سخت کاموں پر لگا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزٹ ویزا پندرہ یا تیس دن کے اندر ایکسپائر ہوتا ہے اور اسکے بعد یہ نوجوان پولیس کی ڈر سے ہر وقت خوف میں رہتے ہیں اور چوری چپکے کام کرتے ہیں ، ان کو لیبر لاء کے تحت کسی بھی قسم کی سہولت حاصل نہیں ہوتی وہاں اوور سیز مناسب رہائش ، خوراک اور علاج معالجے کی سہولت سے بوجہ غیر قانونی رہائش محروم ہوتے ہیں اور حادثے کی صورت میں پاکستان ایمبیسی ان کی مدد نہیں کرسکتی کیونکہ وہ بغیر پروٹیکٹر بنوائے گئے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں لنڈی کوتل کے کئی نوجوان ملائیشیا میں لقمہ اجل بن گئے اور کئی زخمی ہوئے، ملائیشیا میں شلمان کے ایک نوجوان فرمان کا ہاتھ بھاری مشین میں پھنس گیا اور چار انگلیاں کٹ گئیں، وصیف نامی نوجوان ٹی بی کے مرض سے فوت ہوا اور یونس خان بھی وقت پر طبی سہولت نہ ملنے اور مناسب داوائیاں نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہوا ،اس طرح کئی دوسرے نوجوان بھی کنسٹرکشن اور ویلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو چکے ہیں اور درجنوں ذہنی بیمار بن چکے ہیں، انہوں نے ایف آئی اے لوکل انتظامیہ اور انڈسٹریز اینڈ کامرس سے مطالبہ کیا کہ اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں نجیب خاوریچن نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ان ظالموں کے حوالے نہ کریں بلکہ خود پاکستان بیورو اف امیگریشن کے ویب سائٹ پر جا کر ملک ، کام اور نوکری کا انتخاب کریں اور ایجنٹوں کی بجائے خود اپنا ورک پرمٹ ویزا لگوائے، لنڈی کوتل میں کسی بھی ٹریول ایجنسی کے پاس OEP کا لائسنس یعنی ورک پرمٹ کا لائسنس موجود نہیں یعنی جو بھی ٹریول ایجنسی یا ایجنٹ کسی بھی ملک کے ورک پرمٹ کا اشتہار کرتی ہے یا سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں یہ غیر قانونی ہوگا کیونکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسیز ہی یہ اشتہار جاری کرسکتے ہیں جن کے دفاتر صرف راولپنڈی ، پشاور ، کراچی لاھور وغیرہ میں موجود ہیں اور قانون کے مطابق یہ اوورسیز پروموٹرز کسی بھی دوسرے شہر اور اضلاع میں اپنے ایجنٹس نہیں رکھ سکتے اور ان اوور سیز پروموٹرز سارا ریکارڈ پاکستان بیورو اف امیگریشن کی اس ویب سائٹ پر موجود ہوتا ہے،اگر لنڈی کوتل میں کوئی بھی ایجنٹ کسی بھی ملک کے ورک پرمٹ ویزے کا اعلان کرتا ہے تو ان کو فوری طور پر بیورو اف امیگریشن کو رپورٹ کریں وہ لوکل ایجنٹس کے خلاف ایف آئی اے کے زریعے ایکشن لے گی، اوور سیز پروموٹرز کو خود کیس دینے پر زیادہ سے زیادہ چھ لاکھ روپے خرچہ اتا ہے جبکہ لوکل ایجنٹس دس اور بارہ لاکھ وصول کرتے ہیں یعنی صرف کمیشن ویزے کے برابر قیمت کا وصول کرتے ہیں جو کہ نا انصافی ہے ، اس طرح ترکی کے ایجنٹس بھی لنڈی کوتل کے نوجوانوں کو ایران کے دشوار گزار راستوں پر غیر قانونی طریقوں سے ترکی پہنچاتے ہیں اور وہاں پر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں اور یورپ جانے کے چکر میں سمندروں میں ڈوب جاتے ہیں،
