

لندن۔ عارف چودھری
مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی دعوت پر برطانیہ اور پاکستان کے مشہور معالج اور برطانیہ کے شہر راچڈیل کے ہسپتال کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ کی قیادت میں نمائندہ وفد جن میں پاکستان سے آئے ھوئے ادیب سکالر عارف برلاس -نیو لاھوری گرل اینڈ توا کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد -خان موٹرز کے ڈائریکٹر ندیم خان – چیف ایگزیگٹیو پورٹ گرینڈ رسٹورنٹ گروپ تنویر احمد اور سٹوڈنٹ آف دی ائیر ابراھیم بیگ شامل تھے مئیر پارلر میں ملاقات کی – کونسلر شکیل احمد کو مئیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی -کمیونٹی کے مسائل باہمی امور پر تبادلہ خیال ھوا – اس موقع پر مئیر شکیل احمد نے کہا کہ ڈاکٹر بیگ کی سربراہی میں وفد سے مل کر بہت خوشی ھوئ – اس موقع پر برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بیگ اور وفد میں شامل دوسرے اراکین نے کہا کہ ھمارے لئے اعزاز کی بات ھے کہ کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والے کونسلر شکیل احمد نے راچڈیل کے مئیر کا عہدہ سنبھالا اور امید کرتے ہیں کہ وہ کمیونٹی کی مزید خدمت کریں گے مہمانوں نے مئیر آفس کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے -مئیر راچڈیل شکیل احمد نے کمیونٹی خدمات پر وفد میں شامل تمام اراکین کو مئیر کی جانب سے تعریفی اسناد دیں اور بیج بھی لگائے آخر میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بیگ نے تمام اراکین کو نینڈو ریسٹورنٹ میں ظہرانہ دیا
