پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنے وفد جن میں برطانیہ برطانیہ کے ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیلمان شاھد -برطانیہ میں اخوت فاؤنڈیشن کے نمائندے عارف انیس ایم بی ای -برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری افتخار شامل تھے نے اولڈھم کے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان OBE سے مئیر پارلر اولڈھم میں خصوصی ملاقات کی –

عارف چودھری
مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو انکی خدمات پر خصوصی شیلڈ دی – ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کو شیلڈ اور اپنی کتاب پیش کی – مہمانوں نے مئیر بک میں اپنے تاثرات لکھے -مئیر زاھد چوہان کی جانب سے مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا -اس موقع پر مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان کا کہنا تھا کہ ھمیں فخر ھے کہ پاکستان میں ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے قابل لوگ اخوت فاؤنڈیشن کے زریعے مستحق لوگوں کو سود اور ضمانت کے بغیر چھوٹے کاروبار کے کے قرضے دے کر انہیں ملک کا باعزت شہری بننے میں اہم کردار ادا کر رھے ہیں اور اخوت یونیورسٹی کے لئے قابل سٹوڈنٹس کو مفت تعلیم کی سہولت دے رھے ہیں ھم اوورسیز پاکستانیوں کو ان پر فخر ھے -ھم مستقبل میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے – اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان کے ساتھ ملاقات بہت مفید رھی -ہمیں فخر ھے کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے برطانیہ میں اتنے اعلی عہدے پر کام کر رھے ہیں ڈاکٹر زاھد چوہان برطانیہ میں بسنے والے نوجوانوں کے قابل مثال ہیں -انہوں نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ھم انکے مشکور ہیں -برطانیہ کے مشہور کنسلٹنٹ ڈاکٹر سیلمان شاھد جن کی خدمات چئیرٹی کے کاموں میں بہت زیادہ ھے نے کہا کہ مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کی دعوت پر انکے چیمبر میں مل کر بہت اچھا لگا -کیونکہ وہ جس طرع کمیونٹی کی خدمت کر رھے ہیں وہ ھمارے لئے قابل فخر ھے – میں یقین سے کہتا ھوں کے وہ سیاسی میدان میں مزید ترقی کے منازل طے کریں گے -برطانیہ میں اخوت فاؤنڈیشن کے نمائندے اور فلاحی کاموں کی وجہ سے برطانیہ کے بادشاہ سے MBE کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عارف انیس نے کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان سے بہت اچھی سیر حاصل ملاقات ھوئ اور ھمیں پتہ چلا کہ وہ مقامی کمیونٹی کی کیسے خدمت کر رھے ہیں وہ مئیر کے عہدے پر فائز ہیں ہمارے معاشرے کے لئے قابل فخر ھے -کاروباری اور کمیونٹی لیڈر چودھری افتخار نے ڈاکٹر زاھد کو دوسری بار مئیر منتخب ھونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کرکے دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کر رھے ہیں
