وزیرآباد (رپورٹ طارق جاوید ملک ) قومی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے فلاحی ادارے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں. عوامی فلاح کے منصوبے انسانی خدمت کی منفردمثال ہیں.مسلم ھینڈز خدمت کی دنیا کا روشن ستارہ ہے.ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے مسلم ھینڈز کی جانب سے عوامی فلاح کے لئے تعمیر کردہ فری واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا. اس موقع پر مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور، اے ڈی آئی جی پولیس اسد محمود چیمہ، آپریشن کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر فیصل چوہدری، ایریا مینجر رانا عمر فاروق، پبلک ریلیشن پرسن مسلم ھینڈز طارق جاوید ملک، واش کوارڈینیٹر گلریز سعید اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں
