اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہزاروں روپے بجلی کے بل وصول کرنے کے باوجود آمبروز اتوار صبح 5 بجے سے بجلی بند ہے۔ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اس شدیدگرمی میں بلبلا اٹھے ہیں، انکوائری میں کئی بار رابطہ کیا مگر رسیور نیچے رکھ کر آن ڈیوٹی سب خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔ SDO کو بھی کئی بار فون ملایا. مگر موصوف نے بھی فون سنتاگوارہ نہ کیا ۔ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے مفت بجلی استعمال کرنے والے افسران کو غریبوں کی ذرا بھی پرواہ نہیں،ینگ ویلفیر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیرمین ملک تنویر نوشاہی نےبتایا کہ ہر ماہ جی نائن ٹو کی انکوائری کا وطیرہ بنا ھوا ھے ۔ پانچ،پانچ،چھ ،چھ گھنٹے بجلی دستیاب نہیں ھوتی نہ ہی فون سنتے ہیں . نہ کام کرتے ہیں انکو پوچھنے والا کوئی نہیں دن 12 بجے بجلی آئی اور پھر دو بجے بند کر دی گئی ۔ اتنی دیر میں تو تربیلا ڈیم سے نئی لائن بھی ڈالی جا سکتی ہے صبح 5 بجے لائٹ جائے دن 12 بجے تک نہ آئے تو معصوم بچوں بیماروں ۔ بوڑھوں ۔ عورتوں کی کیا حالت ہوگی حکمران جی نائن ٹو کے سرکاری ملازمین کی فریاد سنیں اور ہر ماہ میں دو تین دفعہ یہ ڈرامہ بند کرنے کا حکم صادر فرمائیں ڈی بلاکوں میں آئے دن یہ ڈرامہ رچایا جاتا ہے . وا پڈا حکام خوف خدا کریں
