خیبر سے (امان علی شینواری )
صحافی خلیل جبران اپنی مٹی پر شہید ہوئے، پختون قوم کو متحد ہونا پڑیگا، وسائل کیوجہ سے مسائل ہیں، صحافی فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، دہشت گردوں میں اچھے برے نہیں ہوتے، فوجی آپریشن نہیں ہونے دینگے، مزید جنازے اٹھانے کے متحمل نہیں، پختون خوا وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، امن پسند ایک طرف اور امن کے دشمن دوسری طرف نمایاں کھڑے ہیں، قبائلی صحافی غیر محفوظ ہیں، صحافیوں کو سچ بولنے اور لکھنے کی سزا دی جا رہی ہے، سینیٹر مشتاق احمد خان اور میاں افتخار حسین کا خلیل جبران شہید تعزیتی ریفرنس سے خطاب۔
لنڈی کوتل جرگہ ہال میں لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر اور خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافی خلیل جبران شہید تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی غیر محفوظ ہونگے تو جمہوریت نہیں ہوگی خلیل جبران شہید کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہ کرنا اداروں اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بارڈر پر باڑ لگانے کے باوجود دہشت گردی میں پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے میاں افتخار حسین اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ شرمناک ناموں سے 21 چھوٹے بڑے فوجی آپریشن کئے گئے ہیں لیکن دہشت گردی بڑھی ہے ختم نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ملک کی معیشت کی تباہی کا سبب بن رہی ہے اس کیوجہ سے عوام پریشان حال اور عدم تحفظ کے شکار ہیں دونوں سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ اربوں روپے دفاعی اخراجات کے باوجود امن و امان دکھائی نہیں دیتا اور کہا کہ حق اور سچ کی آواز دبانے والے اندھیروں کے پرستار ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک قبائلی علاقوں میں 18 صحافی شہید کئے گئے ہیں تاہم کسی کے قاتل گرفتار نہیں کئے جا سکے صحافی خلیل جبران شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنا حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لئے چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سرخیل امریکہ ہے اور یہ بین الاقوامی قوتوں کی معیشت کی ضرورت ہے جو کہ ہمیں بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو جنگ کا مرکز بنایا جا رہا ہے جو کہ ایک بین الاقوامی سازش ہے حکومت اچھے برے دہشت گردوں کو جانتی ہے اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن تو کبھی روکے نہیں ہیں لہذا دہشت گردوں کا خاتمہ ہونا چاہئے اور صحافیوں سمیت عوام کو دہشت گردی کے شعلوں سے بچایا جائے اس موقع پر پشاور کے سینئر صحافیوں محمود جان بابر، کاشف الدین سید، وقاص شاہ، سیف الاسلام سیفی، تفہیم الرحمان شمس مہمند، ابراہیم شینواری، ملک دریا خان، معراج الدین اور شاہ خالد شینواری نے خلیل جبران شہید کی صحافتی، سماجی اور فلاحی کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صحافیوں اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا اور حکومت خلیل جبران شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کریں اور شہید پیکیج کا فوری اعلان کریں مقررین نے کہا کہ قبائلی صحافی جانوں پر کھیل کر علاقے اور عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں
