محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور سماجی تنظیمات جہلم کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب کا آگاہی پروگرام۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ و سماجی تنظیمات جہلم کے زیرِ اہتمام پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح جہلم میں بھی فلاحی تنظیم “الفلاح” میں خوشحالی سروے کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی تھیں۔جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر سہیل ناصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر علیم یوسف نے شرکت کی۔دیگر شرکاء میں ضلع جہلم کی مشہور فلاحی تنظیموں سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم،ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے عہدیداران کرنل(ر) محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،محمد اسد مرزا،چوہدری جاوید اقبال،محمد امین میر،شاید جلیل سیٹھی اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ پروفیسر راجہ عبد الرحمن جنجوعہ،عبد الغفور چوہان،آپا رشیدہ عزیز،ڈاکٹر آسیہ ممتاز اور دیگر فلاحی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران شامل تھے۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل ناصر نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا ۔کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔کہ حکومت پنجاب نے ایک نیا سروے شروع کیا ہے۔جس کا نام “سوشل اکنامک رجسٹریشن” ہے.اس کے لیئے مختلف یونین کونسلوں سمیت مختلف جگہوں اور سرکاری دفاتر میں ایک سنٹر بنایا گیا ہے۔جہاں پر خاندان کا کوئی بھی ایک فرد آ کر اپنے پورے خاندان کا اندراج کروائے گا اور ان کے متعلق مکمل معلومات فراہم کرے گا۔اس ڈیٹا کا مقصد یہ ہو گا۔کہ حکومت لوگوں کے مالی حالات سے مکمل طور پرآگاہ ہو سکے۔یہ رجسٹریشن گھر بیٹھ کر بھی حکومت کی جانب سے دیئے گئے نمبر پر کروائی جا سکے گی۔اس سروےکا بنیادی مقصد یہ ہو گا۔کہ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً شروع کیئے مختلف فلاحی پروگراموں مثلاً ہمت کارڈ،کسان کارڈ،نگہبان کارڈ،سولر پینل سکیم،ای بائیک سکیم اور دیگر فلاحی سکیموں میں مستحق لوگوں کا انتخاب کیا جا سکے۔
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اس پروگرام کو انتہائی خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حکومت کے اس غریب دوست پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہئیے۔
آخر میں سیدہ شاہدہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی کو ایم سی ڈبلیو اے کی سالانہ رپورٹ پر مشتمل کتابچہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مشہور رسالے ماہنامہ حکایت لاہور میں شائع ہونے والی اپنی اصلاحی معاشرتی کہانیوں کے تازہ ترین شمارے پیش کیئے۔اس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں