جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،فلک ناز سیٹھی،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،مسرت سلطان،ڈاکٹر عائشہ مرزا،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے حاصل حاصل کی۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد ڈاکٹر عائشہ مرزا نے تمام بیماروں کی صحت یابی کی لیئے دعا کرائی۔اور تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سنٹر انچارج تہمینہ گل چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 54- مریض خواتین اور بچے اس سنگ سے مستفید ہوئے۔جن میں فیملی پلاننگ کی دو خواتین بھی شامل تھیں۔ماہ جون2024ء میں ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سےہونے والے پروگرام کے حوالے سے حاضرین کو بتایا گیا کہ اس ماہ کچھ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔ان شاءاللہ تعالیٰ جلد ہی اس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔۔اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی ڈاکٹر عائشہ مرزا نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
