


لندن رپورٹ عارف چودھری
زندگی موت کا اختیار اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ھے ۔ھم اس حقیقت سے چشم پوشی نہیں کر سکتے -کہ ہر جاندار شئے نے موت کا زائقہ ہر صورت میں چکھنا ھے –
ڈی ایم ٹی وی اور ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک -سالیسٹر مقبول ملک -منظور ملک -کشور ملک کے بھائ -برطانیہ کے ممتاز قانون دان اور مسلم لیگ ن کے انٹرنیشنل چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کے سسر -ندیم ملک -نادیہ ملک -کے والد کمیونٹی لیڈر حاجی عبدالغفور ملک کینسر جیسی موزی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے عارضی دنیا چھوڑ گئے -انکی ناگہانی وفات پر فیملی رفقاء دوست احباب پسماندگان انتہائ افسردہ اور غم سے نڈھال ہیں -انکی نمازہ جنازہ بروڈ فیلڈ پارک راچڈیل میں ادا کر دی گئ – بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں برطانیہ بھر سے کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -نمازہ جنازہ ممتاز عالم دین مولانا عرفان چشتی نے پڑھائ – نعت شریف کا شرف ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر کو حاصل ھوا -انٹرنیشنل مزہبی سکالر مولانا شاہ جہاں مدنی اور مولانا عبدالرؤف نے موت پر خصوصی روشنی ڈالی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر -کراؤن کورٹ کے سینئر جج احمد ندیم -مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت – سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن -راجہ آفتاب شریف -ندیم خان -ممتاز کاروباری شخصیت اور سابق وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ایڈوائزر انیل مسرت – مئیر راچڈیل شکیل احمد -پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر عمران خلیل ملک -سابق صدر رانا عبدالستار – ڈاکٹر امجد – صنم ریسٹورنٹ کے حاجی عبدالغفار -مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین -اقبال صدیقی -ڈاکٹر یونس پرواز -چودھری تنویر -یوکے یورپ بزنس فورم کے چئیرمین چودھری خالد ہنجرا – یوکے مڈل ایسٹ کے بزنس میں اسد شمیم -لاھوری گرل توا کے چیف ایگزگٹیو عرفان احمد -کبانہ ریسٹورنٹ کے اورنگزیب عرف بلو بھائ -ورلڈ وائڈ کے زاھد اقبال -الماعدہ ریسٹورنٹ کے چودھری انور -چودھری رضوان نصیر -عدیل چودھری -میاں نعیم -سابق تحصیل ناظم جہلم چودھری زمرد -کاروباری شخصیات افتخار مجید -چودھری انور -سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ – چودھری طارق -عاطف چودھری -چودھری انور یعقوب -حبیب بینک مانچسٹر کے مینجر حامد سلیم -شامل تھے -بیرسٹر امجد ملک -ڈاکٹر لیاقت ملک -مقبول ملک -منظور ملک نے حاجی عبدالغفور ملک کے یےنماز جنازہ میں شرکت کرنے والے عزیز اقارب دوست احباب اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ رب العالمین کی بارگاہ الٰہی سے دعا ہے کہ مرحوم حاجی عبدالغفور ملک کی مغفرت فرمانے کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا اور دیدار و شفاعت حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے -شرکاء کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالغفور فلاحی کاموں میں ھمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے -انکی موت نے ہمیں انتہائ دکھی کر دیا ھے -انکی شخصیت کے اندر وہ تمام صفات موجود تھیں جو ایک انسان میں ھونے چاہئے –
