ٹرانسپورٹرز کو عارضی داخلے دستاویزات بنانے کے لئے مزید مہلت دی جائے

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹیڈ کے نفاذ سے ایکسپورٹ امپورٹ کو نقصان ہورہا ہے.
ٹرانسپورٹرز کو عارضی داخلے دستاویزات بنانے کے لئے مزید مہلت دی جائے. پاک افغان طورخم بارڈر سے لنڈی کوتل تک دس کلومیٹر سے زائد پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہے. دونوں ممالک سے حال احوال کا مطالبہ

پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹیڈ دستاویزات کے اطلاق سے یکم اگست پر طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل رہی جو بعدازاں ایک دن بعد انہیں اجازت مل گئی اور جمعہ کے روز صرف ان گاڑیوں کو اجازت دی جن کے پاس ٹیڈ دستاویزات تھی اس کے علاوہ ایکسپورٹ امپورٹ کا پہیہ جام ہوگیا ہے اس حوالے سے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر عظیم اللہ شینواری نے کہا کہ دونوں ممالک کو پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور ٹیڈ دستاویزات عملی کرنے کی بجائے مزید مہلت ناگزیر ہے کیونکہ زیادہ تر گاڑیوں کے پاس ٹیڈ دستاویزات موجود نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیڈ دستاویزات بنانے پر وقت لگتا ہے اور یہ پراسیس سست روی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اب سبزی اور پھل کا سیزن ہے اگر مہلت نہیں دی گئی تو پھل اور سبزیاں خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے ملکی خزانے کو ٹیکس کی شکل میں نقصان ہوگا اور ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا انہوں نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرکے بغیر ٹیڈ دستاویزات کے اجازت دی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں