عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے، پیر محمد داؤد رضوی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور بنیاد ہے۔ختم نبوت سے غداری کرنے والے ہمیشہ ذلیل و رسوا ہوئے۔ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جماعت رضائے مصطفےٰ پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اور وہ مرتد شعائر اسلام استعمال نہیں کرسکتے مگر اب تو مرزائی قران پاک میں تحریف اور خود ساختہ تفسیر شائع کررہے ہیں۔حکومت کو ایسے عناصر کا سختی سے محاسبہ کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ اپنے معاملات میں حکومت سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرسکتی تو ختم نبوت کے اہم معاملہ میں کچھ کیوں نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مرزائیوں کی فیور میں کیے گئے فیصلے کو فلفور واپس لیا جائے۔چونکہ اس متنازعہ فیصلے کی وجہ سے مسلمانوں میں بڑا اضطراب پایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں