وزیرآباد(نا مہ نگار) مرکزی سنیئر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان پیر محمد عارف ہزاروی نے صہیونی طاقتوں کے بزدلانہ حملے میں ایران میں شہید ہونیوالے حماس کے راہنما ء اسماعیل ہنیہ کی عظیم شہادت گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف تمام عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا،شہیداسماعیل ہنیہ کی فلسطین کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صحابہ اکرام ؓ کے غزوات کے بعد زمانہ قریب میں طاغوتی اور سامراجی قوتوں کے خلاف اتنی بڑی جانی ومالی قربانی کی مثال نہیں ملتی جتنی حماس کے راہنما اسماعیل ہنیہ نے دی، اسماعیل ہنیہ نے بیت المقدس کی حفاظت اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کے لئے اپنے بیوی بچوں سمیت خاندان کے63افراد شہید کروادیئے،صہیونی طاقتوں کے نہیں جھکے۔امریکہ اور دیگر کفریہ طاقتیں جس طرح اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی فلسطین اور حماس کے مجاہدین کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں (فوٹو ہمراہ ہے)
