گکھڑ پریس کلب کا ماہانہ اجلاس صدر میاں صبیح الرحمن کی ہدایات پر چیئرمین ملک محمد جمیل کے زیراہتمام سیکرٹیریٹ آفس میں منعقد ہوا

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار ) گکھڑ پریس کلب کا ماہانہ اجلاس صدر میاں صبیح الرحمن کی ہدایات پر چیئرمین ملک محمد جمیل کے زیراہتمام سیکرٹیریٹ آفس میں منعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری امانت علی چیمہ نے اجلاس کی کارروائی شروع کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک کے لیے سرپرست حافظ رضا مصطفیٰ چیمہ کو دعوت دی جبکہ نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت عبدالرزاق لکی بٹ نے حاصل کی چیئرمین ملک محمد جمیل کی طرف سے آزادی فلسطین کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم حماس کے سربراہ محمد اسماعیل ھنیہ کی ایران میں شہادت اور مرزائیوں کے متعلق چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کے آئین پاکستان کے خلاف فیصلہ کے خلاف مزمتی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں شریک ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کی ظالمانہ قیمتوں پر گہری تشویش اور غریب طبقے کی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لیے صحافتی پلیٹ فارم کو مؤثر بنانے اور NHA کی طرف سے گکھڑ میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جی ٹی روڈ کا حلیہ بگاڑنے اور اکھاڑے گئے ٹائل سیمنٹڈ بلاک سریا بجری سیمنٹ کے بیگوں سمیت مبینہ کرپشن کی شکایات اور مبینہ خردبرد کو منظرعام پر لانے اور این ایچ اے حکام سے ملاقات کرنے کا اور دیگر شہری مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئ۔ اجلاس کے بعد امانت علی چیمہ کی طرف سے ممبران کی پرتکلف کھانے سے ضیافت کی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ملک محمد جمیل،جنرل سیکریٹری امانت علی چیمہ،سرپرست اعلیٰ میاں گلشاد سلیمی ،چیف آرگنائزر فیصل افضل ،جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف بٹ ،چیئرمین ایکشن کمیٹی سید شاہ حسین بخاری ،سینئر وائس چیئرمین عبدلرزاق لکی بٹ ، حافظ رضا مصطفیٰ چیمہ ،اڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری محمد عارف شہباز ،رفیق آسی ، زوہیب علی انصاری,طارق عبدالله، نثار احمد اعوان، جنید بٹ، ناصر شہزاد میر، حافظ عمران، ادریس مغل، وقار عظیم ،علی فیاض بھٹی ،عرفان بٹ صابری، عامر اعجاز بٹ، باوا تجمل فرید چشتی، محمد رفیق آسی مغل، کاشف عبداللہ، شفیق عدنان، حافظ عمران، اعجاز افضل، ودیگر ایگزیکٹو ممبران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں