خیبر سے (امان علی شینواری)
افغانستان میں سینکڑوں خالی ٹرک پھنسے ہوئے ہیں. پاسپورٹ پر افغانستان گئیں ڈرائیورز کو پاکستان انے کی اجازت نہیں . ڈرائیورز کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائیں تاکہ ویزہ لگا کر گاڑیوں کو ساتھ پاکستان لے آئیں. بغیر ویزے پھنسے ہوئے ڈرائیورز کو افغان حکام پاکستان آنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں اور نہ گاڑیوں کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت ہے. پھنسے ہوئے ڈرائیورز کے رشتے داروں اور گاڑیوں مالکان نے دونوں ممالک سے نرمی کا مطالبہ کیا. گاڑی مالکان کی ہنگامی پریس کانفرنس
لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کے مالکان عابد اور دیگر نے کہا کہ پندرہ دن پہلے صرف پاسپورٹ پر گاڑیوں میں چینی افغانستان ایکسپورٹ کیا تھا واپسی پر پاک افغان بارڈر پر پاکستان داخل ہونے سے اس لئے روک دیا گیا کہ ڈرائیورز کے ساتھ ویزے نہیں ہے اور نہ ٹیڈ سرٹیفکٹ ہے جس کی عدم موجودگی پر انہیں افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اب یہ پالیسی بنا دی گئی ہے اگر معلوم ہوتا تو پھر ویزہ لگا کر افغانستان جاتے انہوں نے کہا کہ تقریباً پندرہ سو گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے ان گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں اگر ڈرائیورز کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے تو وہ یہاں آکر ویزے لگائیں گے اسکے بعد وہ افغانستان سے گاڑیاں واپس لائیں گے گاڑیوں مالکان کے مطابق ٹرانزٹ گاڑیوں کو بغیر ویزے چھوڑتے ہیں لیکن ہمارے گاڑیوں اور ڈرائیورز کو پھنسا رکھا ہے جو ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ڈرائیورز کے ساتھ خرچے ختم ہو گئے ہیں زیادہ تر گاڑیاں قسطوں پر ہیں اور ڈیماریج بھی چڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ پندرہ دن ہو گئے کوئی فریاد نہیں سنتا اس لئے پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہو گئے اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے
