وزیرآباد(نا مہ نگار) ہزاروں روپے فیسیں جمع کرنے کے باوجود پاسپورٹ آفس کا عملہ شہریوں کو ذلیل و خوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیرآباد اور دیگر دوردراز کے شہروں دیہاتوں سے بھاری کرائے لگا کر گجرانوالہ پاسپورٹ افس جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کی جانب سے تاریخیں دینے کے باوجود وقت مقررہ پر پاسپورٹ نہیں دیئے جاتے۔ وزیرآباد کے بزرگ شہری محمد امین سے 4500 روپے کی بھاری فیس جمع کرتے ہوئے 21 دنوں میں پاسپورٹ واپسی کا وقت دیا گیا جو کہ رسید ٹوکن نمبر 10903155686 کے اوپر بھی تحریر ہے جبکہ 29.05.2024 کو مکمل ہونے والے پروسیجر پر تین ماہ گزرنے کے باوجود پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکا۔ بزرگ شہری نے بتایا کہ وہ بار بار دفتر کے چکروں میں خوار ہو چکے ہیں۔ متاثرہ شہری نے حکام سے دادرسی کا مطالبہ کیا ہے۔
